تازہ ترین
پنجاب پاور ڈویلپمنٹ کمپنی کیس: شہباز شریف نیب کے سامنے پیش نہیں ہوئے

پنجاب پاور ڈویلپمنٹ کمپنی کیس: شہباز شریف نیب کے سامنے پیش نہیں ہوئے

لاہور: (16 جولائی 2018) نیب میں پنجاب کمپنیز اسکینڈل کی تحقیقات جاری ہیں۔ تحقیقاتی ٹیم انتظار کرتی ہی رہ گئی مگر سابق وزیراعلیٰ شہباز شریف پنجاب پاور ڈویلپمنٹ کمپنی کیس میں بیان ریکارڈ کیلئے نیب کے روبرو پیش نہیں ہوئے۔

پنجاب کمپنیز اسکینڈل میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف سمیت مسلم لیگ (ن) کے سابق وزراء کی نیب طلبی کا سلسلہ جاری ہے۔ قومی احتساب بیورو لاہور میں پنجاب پاور ڈویلپمنٹ کمپنی میں مبینہ بے ضابطگیوں کے حوالے سے بھی انکوائری کی جا رہی ہے، جس میں نیب نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو دوسری بار بیان ریکارڈ کرانے کیلئے طلب کیا تھا لیکن وہ پیش نہیں ہوئےنیب ذرائع کے مطابق شہباز شریف کو پنجاب پاور ڈویلپمنٹ کمپنی کے سی ای او کی خلاف ضابطہ تقرری اور ٹھیکوں میں مبینہ بے ضابطگیوں پر مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے روبرو بیان ریکارڈ کرانے کیلئے طلب کیا گیا تھا۔

اس سے قبل بھی شہبازشریف آشیانہ اقبال اور صاف پانی کمپنی کیس بھی میں نیب کے روبرو پیش ہو کر بیان ریکارڈ کرا چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

شہباز شریف کا استحقاق کے مطابق نواز شریف کو سہولیات دینے کا مطالبہ

شہباز شریف کی ساراوان ہاؤس آمد، سراج رئیسانی کے اہلخانہ سے تعزیت

 

Comments are closed.

Scroll To Top