تازہ ترین
پنجاب میں سینیٹ کی دونوں خالی نشستوں پر تحریک انصاف کامیاب

پنجاب میں سینیٹ کی دونوں خالی نشستوں پر تحریک انصاف کامیاب

لاہور: (15 نومبر 2018) سینیٹ کے ضمنی انتخابات میں تحریک انصاف نے میدان مار لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب میں سینیٹ کی خالی 2 نشستوں پر ضمنی انتخابات ہوئے، جس میں پی ٹی آئی کے ولیداقبال اور سیمی ایزدی نشستیں جیتنے میں کامیاب ہوگئے۔

یہ ویڈیو دیکھنے کیلئے پلے کا بٹن دبائیے

سینیٹ الیکشن میں پی ٹی آئی کی سیمی ایزدی کا (ن) لیگ کی سائرہ افضل تارڑاور (ن) لیگ کے سعود مجید کا پی ٹی آئی کے امیدوار ولید اقبال سے مقابلہ ہوا۔الیکشن میں تحریک انصاف کے 179ارکان اور (ق) لیگ کے 10 ارکان نے ووٹ کاسٹ کیے۔ مسلم لیگ (ن) کے 166 ارکا ن اور پیپلزپارٹی کے7 ارکان نے ووٹ کاسٹ کیے۔ مجموعی طور پر اپوزیشن نے 173 ووٹ کاسٹ کیے ہیں۔

الیکشن اپوزیشن جماعتوں جن میں پیپلزپارٹی و دیگر جماعتوں نے مسلم لیگ (ن)  کے امیدواروں کو ووٹ کاسٹ کیے جبکہ حکمران جماعت کی اتحادی جماعت (ق) لیگ نے تحریک انصاف کے امیدوار کو ووٹ کاسٹ کیے۔

یہ بھی پڑھیے

سینیٹ اجلاس، اپوزیشن کا وزیراطلاعات فواد چوہدری کے بیان کیخلاف واک آؤٹ

مسلم لیگ (ن) نے سینیٹ کی دو نشستوں پر انتخاب کیلئے گیارہ گروپ تشکیل دے دیئے

 

Comments are closed.

Scroll To Top