تازہ ترین
پنجاب میں بغاوت کروائی جارہی ہے، آصف زرداری

پنجاب میں بغاوت کروائی جارہی ہے، آصف زرداری

اسلام آباد: (23 فروری 2018) شریک چیئرمین پیپلزپارٹی آصف زرداری نے کہا ہے کہ پنجاب میں بغاوت کروائی جا رہی ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کی کوشش ہے کہ اداروں کو کمزور کیا جائے۔ کبھی کہتے ہیں سینیٹ کے الیکشن سے ان کو نکال دیا گیا ہے، انہیں سینیٹ سے نہیں نکالا گیا۔

انہوں نے کہا کہ جب ادارے کمزور ہوتے ہیں تو ملک کمزور ہو جاتے ہیں، ہم نےکبھی اداروں کو لڑانے کی کوشش نہیں کی۔ پنجاب میں بیوروکریسی میں ایک سازش کے تحت بغاوت کرائی جارہی ہے، ان کو ڈر کے چھوٹے میاں بھی گرگئے تو کیا بنے گا۔سابق صدر نے کہا کہ ہم4 سال سے کہہ رہے تھے کہ آپ وزیر خارجہ لگائیں، انہوں نے ہماری نہیں سنی۔ اس کا نتیجہ یہ نکلا کہ انڈیا پاکستان عالمی سازشیں کرنے لگا، ان چیزوں کا مقابلہ ہم نے اپنے دور میں کیا تھا۔

آصف زرداری نے کہا کہ بھارت کے مسلمانوں کے ساتھ دیکھیں کیا سلوک ہورہا ہے، بھارت اور مودی کی توجہ صرف پاکستان کے خلاف ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی ہر فورم پر اپنا اثر و رسوخ استعمال کررہے ہیں۔ ہماری نالائقی کا فائدہ بھارت اٹھارہا ہے اور آپ جھانسے میں ہیں بھارت آپ کا دوست بن جائے گا۔آصف زرداری نے کہا کہ میاں صاحب کمیشن کے بغیر کوئی کام نہیں کرتے۔ انہوں نے پختونوں، بلوچوں کو ان کا شیئر نہیں دیا، صرف لاہور کو دیا ہے جبکہ پنجاب کے بھی دیگر علاقے پستی کا شکار ہیں۔ پنجاب میں بھی آپ جہاں چلے جائیں۔ میں تونسا شریف گیا تھا وہاں کی سڑکوں کی حالت خراب ہے۔

شریک چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ جب صوبائی اور وفاقی حکومت اپنی ہو تو ووٹ لینا آسان ہوتا ہے۔ نون لیگ نے این اے 120 میں 4 ارب روپے خرچ کیے۔ ڈپٹی کمشنر ان کا اپنا ہے، ایس ایچ اوز اپنے بٹھائے ہوئے ہیں، پنجاب میں سیاست ہی ایس ایچ اوز کی ہوتی ہے۔آصف زرداری نے کہا کہ عالمی فورم پر پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو نے جس طرح پاکستان کا دفاع کیا میں بھی نہیں کرسکتا تھا۔

عمران خان کی شادی سے متعلق سوال پر انہوں نے مزید کہا کہ یہ خاں صاحب کا ذاتی مسئلہ ہے، میرا اس سے تعلق نہیں۔ وہ تین شادیاں کریں یا چار ان کی مرضی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

اب نواز شریف کو چھوڑ دیا تو اللہ بھی ہمیں معاف نہیں کرے گا، آصف زرداری

نواز شریف کو کشمیر نہیں بلکہ بھارت سے تجارت عزیز ہے، آصف زرداری

نواز شریف کو کشمیر نہیں بلکہ بھارت سے تجارت عزیز ہے، آصف زرداری

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top