تازہ ترین
پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائی: 16 کھویا پروڈکشن یونٹس بند کردیے گئے

پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائی: 16 کھویا پروڈکشن یونٹس بند کردیے گئے

لاہور:(18 جنوری 2019) پنجاب فوڈ اتھارٹی نے کارروائی کرتے ہوئے دودھ کے بجائے پاؤڈر سے بنے 16 کھویا پروڈکشن یونٹس بند کردیے۔ ناقص انتظامات پر 44کو جرمانے بھی کردیے گئے۔

نقل کو اصل بنا کر بیچنے والے پنجاب فوڈ اتھارٹی کی گرفت میں آ گئے۔ دودھ کی بجائے پاوڈر سے بنے 16کھویا پروڈکشن یونٹس بند کر دیے گئے۔ فوڈ اتھارٹی نے پنجاب بھر میں 280 یونٹس کا تفصیلی معائنہ کیا۔ اس دوران 44 کو جرمانے بھی کیےگئے۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی کیپٹن ریٹائرڈ محمد عثمان کا کہنا ہے کہ 482 کلو ملاوٹی دودھ، 265 لیٹر مضر صحت دودھ ، 125 کلو سکمڈ ملک اور ناقص کریم موقع پر تلف کی گئی۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی کےمطابق کھوئے میں خشک پاؤڈر کے ساتھ بناسپتی گھی کی ملاوٹ بھی کی جا رہی تھی۔

ڈی جی فوڈ کا کہنا ہے کہ چیکنگ شیڈول کے مطابق کھویا پروڈکشن یونٹس کو سال میں تین مرتبہ چیک کیا جائے گا۔ خوراک میں ملاوٹ کرنے والے انسان کے روپ میں درندے ہیں۔

Comments are closed.

Scroll To Top