تازہ ترین
پنجاب فوڈ اتھارٹی کا غیر محفوظ طریقے سے پھلوں کو پکانے پر پابندی لگانے کا فیصلہ

پنجاب فوڈ اتھارٹی کا غیر محفوظ طریقے سے پھلوں کو پکانے پر پابندی لگانے کا فیصلہ

لاہور: (10 نومبر 2017) پنجاب فوڈ اتھارٹی نے غیر محفوظ طریقے سے پھلوں کو جلدی پکانے پر پابندی لگانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ تمام کولڈ اسٹوریج، فروٹ فارمز اور منڈیوں کو نوٹس جاری کردیئے گئے ہیں۔

پنجاب فوڈ اتھارٹی کے مطابق کیمیکل لگے پھل خاموش زہر قاتل ہیں، ان کی فروخت کی کسی صورت اجازت نہیں دی جائے گی۔ کیلشیئم کاربائڈ لگانے سے ایسی ٹائلین گیس پیدا ہوتی ہے جو بیماریوں کا سبب بنتی ہے۔ 10 دسمبر کے بعد کیلشیئم کاربائڈ لگے پھلوں کو موقع پر تلف کر دیا جائے گا۔ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی نور الامین مینگل کا کہنا ہے کہ عالمی سطح پر پھلوں کو پکانے کیلئے ایتھالین گیس کا استعمال کیا جاتا ہے جو انسانی صحت کیلئے محفوظ ہے۔ پنجاب میں بھی طبعی طور پر محفوظ عالمی سطح پر اپنایا جانے والا طریقہ وضح کرنے کیلئے معاملہ سائینٹیفک پینل کو ریفر کردیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ڈیڈ لائن ختم ہونے کے بعد کیلشیئم کاربائڈ اور دیگر کیمیکلز سے جلدی پھل پکانے یا ان کو سٹور کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیے

پنجاب فوڈ اتھارٹی نے 17 ہزار لیٹرغیر معیاری دودھ  تلف کر دیا

مظفرگڑھ: پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائیاں، متعدد سوئیٹ شاپس اور بیکرز پر جرمانے عائد

 

Comments are closed.

Scroll To Top