تازہ ترین
پنجاب فوڈ اتھارٹی نے11 لاکھ گندے انڈوں کی کھیپ پکڑلی

پنجاب فوڈ اتھارٹی نے11 لاکھ گندے انڈوں کی کھیپ پکڑلی

ویب ڈیسک: (02 اکتوبر 2018) لاہور میں پنجاب فوڈ اتھارٹی نے بڑا کریک ڈاؤن کیا ہے۔لاہور میں گندے انڈوں کی برآمدگی کا معاملہ مزید سنگین صورت حال اختیار کر گیا۔پنجاب فوڈ اتھارٹی نے مزید گیارہ لاکھ گندے انڈوں کی ایک اور بڑی کھیپ پکڑی لی ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے کریک ڈاؤن کے دوران نے گیارہ لاکھ گندوں کی کھیپ پکڑ لی ہے۔گندے انڈے شہر کی مختلف فیکٹریوں سے قبضے میں لئے گئےہیں۔ڈائریکٹر جنرل فوڈ اتھارٹی کیپٹن ریٹائرڈ محمد عثمان کے مطابق لاہور کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے گیارہ لاکھ سے زائد گندے انڈے برآمد کیے گئےہیں جو بیکریوں اور بسکٹ کا پاوڈر بنانے والی کمپنیوں کو سپلائی کیے جارہے تھے۔

پنجاب فوڈ اتھارٹی نے گیارہ لاکھ سے زائد انڈوں کو ماحولیاتی تحفظ کے لیے سالڈ ویسٹ ڈمپنگ سائٹ پر لا کر تلف کردیا۔ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ گندے انڈے خریدنے اور فروخت کرنے والے گروہ کا سراغ لگانے کی کوشش کر رہے ہیں ۔ انسانی جانوں سے کھیلنے والوں کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا۔

ویڈیودیکھنے کےلیے پلے کابٹن دبائیے

واضح رہے کہ دو روز قبل بھی لاہور میں پنجاب فوڈ اٹھارٹی نے چھ لاکھ گندے انڈے تلف کیے تھے۔

دوسری جانب خیبر پختونخوا فوڈ اتھارٹی نے صوبے میں مضر صحت اور کیمیکل ملے دودھ کے خلاف کریک ڈاون کو مزید تیز کر تے ہوئے بنوں میں کارروائی کے دوران کیمیکل ملا چھ ہزار لیٹر دودھ ضائع کردیا ہے۔

ویڈیودیکھنے کےلیے پلے کابٹن دبائیے

خیبر پختونخوا فوڈ اتھارٹی نے دودھ میں ملاوٹ کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے ڈی آئی خان کے راستے پشاور شہر میں داخل ہونے والے دودھ کے ٹینکرز کو بنوں کے قریب روک کر لائیواسٹاک کی موبائل لیبارٹری میں موقع پر چیکنگ کی گئی۔

دودھ میں امونیم بینزویٹ کے ملاوٹ کا انکشاف ہوا جس پر حکام نے موقع پر ہی فوری طور پر ٹینکر میں پڑے چھ ہزار لیٹر دودھ کو ضائع کر دیا ۔فوڈ اتھارٹی کے مطابق اب تک مختلف آپریشنز میں پچاس ہزار لیٹر دودھ ضائع کیاگیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

لاہور: پنجاب فوڈ اتھارٹی نے جعلی دودھ تیار کرنے والے یونٹ سیل کردیے

گوجرانوالہ: پنجاب فوڈ اتھارٹی نے کارروائیاں کرتے ہوئے پانچ فیکٹری سیل کردیں

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top