تازہ ترین
پنجاب حکومت کا میٹرو بس کے کرائے پر سبسڈی ختم کرنے کا فیصلہ

پنجاب حکومت کا میٹرو بس کے کرائے پر سبسڈی ختم کرنے کا فیصلہ

لاہور:(18 اکتوبر 2018) پنجاب حکومت نے میٹرو بس کے کرائے پر سبسڈی ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے جس کا اطلاق آئندہ مہینے سے ہو گا۔

پنجاب کے وزیر خزانہ مخدوم ہاشم جوان بخت کی جانب سے جاری بیان میں میٹرو بسوں کے کرائے پر سبسڈی ختم کرنے کا کہا گیا ہے۔

وزیرخزانہ کا کہناہے کہ لاہور، ملتان اور راولپنڈی کی میٹرو پر سالانہ 12 ارب روپے کی سبسڈی دی جارہی ہے، اب شاہدرہ سے گجو متہ چلنے والی میٹرو بس کے کرائے سٹاپ ٹو سٹاپ مقرر ہوں گے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ کرائے ریشنلائز کرنے سے عوام پر بوجھ بھی نہیں پڑے گا اور اس سے حکومتی سبسڈی میں بھی کمی آئے گی۔

وزیر خزانہ مخدوم ہاشم نے مزید کہا کہ چھوٹی امپورٹڈ گاڑیوں کی رجسٹریشن فیس میں کمی اور بڑی گاڑیوں کی فیس بڑھائی ہے۔ نوجوانوں کو روزگار دینے کیلئے جامع پروگرام تیار کرلیا ہے۔انہوں نے کہا کہ کاشتکاروں کو آسان شرائط پر قرضے دیئے جائیں گے، عوام کو مفت علاج کیلئے ہیلتھ انشورنس کارڈ دیئے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیے

موبائل فون ویریفیکیشن سسٹم کی ڈیڈ لائن غیر معینہ مدت تک مؤخر کرنے کا فیصلہ

اسٹاک مارکیٹ میں تین سو نو پوائنٹس کا اضافہ

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top