تازہ ترین
پنجاب حکومت کا معصوم زینب کے قاتل تک پہنچنے کا دعویٰ

پنجاب حکومت کا معصوم زینب کے قاتل تک پہنچنے کا دعویٰ

قصور: (12 جنوری 2018) پنجاب حکومت کے ترجمان ملک احمد خان نے دعویٰ کیا ہے کہ زینب قتل کیس میں ملزم کا پہلا سراغ مل گیا ہے اور کوئی ایک شخص ہے جو تسلسل کے ساتھ بچیوں کو اغوا کے بعد قتل کر رہا ہے۔

قصور میں وزیر تعلیم پنجاب رانا مشہود اور صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ترجمان پنجاب حکومت ملک احمد خان کا کہنا تھا کہ شہادتوں کی بنیاد پر لگتا ہے کہ قصور میں زیادتی کا شکار ہونے والی سات سالہ بچی زینب کا قاتل کوئی سیریل کلر ہے۔

ویڈیو دیکھنے کیلئے پلے کا بٹن دبائیے

ملک احمد خان نے کہا کہ شواہد کی جانچ کے بعد مشتبہ شخص کے قریب پہنچ گئے ہیں اور 24 گھنٹے میں ہونے والی تحقیقات سے متعلق عوام کو آگاہ کریں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں مظاہرین کے جذبات کا احساس ہے اور زینب کے اہلخانہ کے دکھ کا مداوا صرف اسی صورت میں ہوسکتا ہے کہ ہم ملزم تک پہنچیں اور یہ اسی وقت ہوسکتا ہے کہ جب ہم فوکس تحقیقات کریں۔ملک احمد خان نے قصور میں مظاہروں کے دوران پولیس کی فائرنگ سے 2 افراد کی ہلاکت کے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے اس واقعے کا بہت سخت ایکشن لیا ہے۔

اس سے قبل وزیر تعلیم پنجاب رانا مشہود نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ زینب زیادتی کیس میں بعض مشکوک افراد کو حراست میں لیا ہے اور امید ہے کہ جلد اس سلسلے میں بریک تھرو ہوگا۔رانا مشہود نے بتایا کہ وزیراعلیٰ پنجاب ذاتی طور پر کیس کی نگرانی کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ زینب کے قاتلوں کو پکڑا جانا چاہیے اور اسے قرار واقعی سزا ملنی چاہیے، تاہم شہریوں سے درخواست ہے کہ املاک کو نقصان نہ پہنچائیں۔

ساتھ ہی رانا مشہود نے قیام امن بحال کرنے پر تحقیقاتی اور تفتیشی اداروں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ تمام مساجد سے اعلانات کرائیں گے کہ شہر کا امن خراب نہیں کرنا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

والد کے اعتراض پر جے آئی ٹی کا سربراہ تبدیل

قصور: چار روز قبل اغوا کی جانے والی 7 سالہ بچی زیادتی کے بعد قتل

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top