تازہ ترین
پنجاب حکومت نے ثقافتی تہوار بسنت کو بحال کرنے کا اعلان کردیا

پنجاب حکومت نے ثقافتی تہوار بسنت کو بحال کرنے کا اعلان کردیا

لاہور: (18 دسمبر 2018) پنجاب حکومت نے ثقافتی تہوار بسنت کو بحال کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ لاہور کی سول سوسائٹی سمیت ثقافتی حلقوں اور شہریوں کی طرف سے بسنت کا تہوار منانے کا مطالبہ کیا جارہا تھا، لہٰذا فروری کے دوسرے ہفتے بسنت کا تہوار منایا جائے گا۔انہوں نے بتایا کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے بسنت کو احسن طریقے سے منانے کیلئے ایک کمیٹی تشکیل دی ہے جو بسنت میں کیمیکل کی ڈور اور دیگر منفی چیزوں کے حوالے سے ایک ہفتے میں رپورٹ پیش کرے گی۔ جبکہ کمیٹی بسنت کے حوالے سے سفارشات مرتب کرے گی۔

واضح رہے کہ لاہور سمیت پنجاب بھر میں فروری کے مہینے بسنت کا تہوار منایا جاتا تھا تاہم اس دوران گلے پر ڈور پھرنے اور دیگر ناخوشگوار واقعات کے باعث صوبے میں کئی سال سے بسنت پر پابندی تھی۔

یہ بھی پڑھیے

آصف زرداری اداروں کو بلیک میل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، فیاض الحسن چوہان

مافیا الٹا بھی لٹک جائیں تو ہمیں مجبور نہیں کرسکتے، فیاض الحسن چوہان

 

Comments are closed.

Scroll To Top