تازہ ترین
پنجاب حکومت نے بسنت نہ منانے کا فیصلہ کرلیا

پنجاب حکومت نے بسنت نہ منانے کا فیصلہ کرلیا

لاہور: (23 جنوری 2019) پنجاب حکومت نے بسنت نہ منانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ سینئر صوبائی وزیر عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ محفوظ بسنت کی تیاری کیلئے چار سے چھ ماہ کی ورکنگ درکار ہے۔ ادارے اپنی ذامہ داریاں پوری کریں تو ایسے تہوار منائے جا سکتے ہیں۔

عبدالعلیم خان کے زیر صدارت اجلاس میں پنجاب حکومت نے بسنت نہ منانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ عبداالعلیم خان نے کہا ہے کہ ادارے اپنی ذمہ داریاں پوری کریں تو ایسے تہوار منائے جا سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ محفوظ بسنت کی تیاری کیلئے چار سے چھ ماہ کی ورکنگ درکار ہے۔ ادارے ذمہ داریاں پوری کریں تو ایسی سرگرمیاں ہو سکتی ہیں۔

عبدالعلیم خان نے کہا کہ ڈور اور پتنگ کی تیاری رجسٹرڈ اور باقاعدہ نظام وضع ہونا چاہیے۔ اس کے علاوہ دھاتی تار کے استعمال اور قوانین کی خلاف ورزی پر ایکشن ہونا چاہیے۔

انہوں نے واضح کہا کہ بسنت نہ منانے کا فیصلہ عوامی مفاد میں کر رہے ہیں۔

Comments are closed.

Scroll To Top