تازہ ترین
پنجاب اسمبلی نےسکھ میرج منظور کرلیا

پنجاب اسمبلی نےسکھ میرج منظور کرلیا

لاہور (14مارچ، 2018)پنجاب اسمبلی نےسِکھ میرج بل المعروف آنندکراج بل دوہزار سترہ منظور کرلیا ہے ۔بل کی منظوری سے پاکستان سکھوں کی شادی کےحوالےسےبل پاس کرنے والا دنیا کا پہلا ملک بن گیا ہے۔

اسپیکر رانا محمد اقبال کی زیر صدارت پنجاب اسمبلی کااجلاس ہوا۔جس میں سکھ میرج بل،ہیپاٹائٹس بل سمیت 6 بل اور دو قراردادیں متفقہ طور پر منظور کی گئیں۔

ویڈیودیکھنے کےلیےپلے کابٹن دبائیں

سکھ میرج ایکٹ اقلیتی رکن صوبائی اسمبلی رمیش سنگھ اروڑا نے پیش کیا۔نئے قانون کے مطابق 18سال سے کم عمر سکھ لڑکے یا لڑکی کی شادی رجسڑ نہیں ہوگی،باپ کی نسل میں سکھوں کی شادی نہیں ہو سکے گی ۔شادی کے لیے 4 پھیرے ضروری ہو نگے،شادی کےلیے گرو گرنت کتاب ضروری ہوگی جبکہ شادی کی رجسٹریشن کا سر ٹیفیکیٹ جاری ہو گا۔

بل منظور ہونے پر سکھ برادری نے پنجاب میں اس قانون کے اطلاق کا خیر مقدم کیاہے۔

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top