تازہ ترین
پنجاب اسمبلی اجلاس: حکومتی اور اپوزیشن اراکین میں ہاتھاپائی

پنجاب اسمبلی اجلاس: حکومتی اور اپوزیشن اراکین میں ہاتھاپائی

لاہور: (13 ستمبر 2017) پنجاب اسمبلی کے ایوان کے اندر حکومتی اور اپوزیشن ارکان کے درمیان ہونے والی معمول کی نونک جھونک ہاتھا پائی تک پہنچ گئی، ایوان سے باہر نکلتے ہی پنجاب اسمبلی کی سیڑھیوں پر تحریک انصاف اور ن لیگ کے ارکان آپس میں گتھم گتھا ہو گئے۔

اسپیکر رانا اقبال کی زیر صدارت پنجاب اسمبلی کا اجلاس ایک گھنٹے کی تاخیر سے شروع ہوا، صوبائی وزیر خلیل طاہر سندھو نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کے دور میں ہونے والے ترقیاتی کاموں اور امن و امان کی بہتر صورتحال پر شاندار خراج تحسین پیش کرنے کیلئے قرارداد پیش کی، جس کو اپوزیشن کے شور شرابہ کے باوجود منظور کر لیا گیا۔

ویڈیو دیکھنے کیلئے پلے کا بٹن دبائیے

تحریک انصاف کے ارکان نواز شریف مخالف نعرے لگاتے ہوئے ایوان کے باہر پنجاب اسمبلی کی سیڑھی پر پہنچے، جس پر (ن) لیگی رہنماؤں نے بھی بھرپور جواب دیا اور یوں تکرار بڑھتے بڑھتے دھکم پیل اور پھر ہاتھا پائی تک پہنچ گئی۔

لڑائی کے دوران مسلم لیگ (ن) کی رکن اسمبلی فرزانہ بٹ اور تحریک انصاف کے رکن عارف عباسی ایک دوسرے کے ساتھ دست و گریبان بھی ہوئے۔ بعدازاں مشیر وزیراعلیٰ پنجاب رانا ارشد اور دونوں جماعتوں کے ارکان اسمبلی نے معاملے کو رفع دفع کرادیا۔

یہ بھی پڑھئے

روہنگیا مسلمانوں پر ظلم کے خلاف پنجاب اسمبلی میں بھی قرار داد جمع

پنجائیت اور جرگے کے خلاف قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع

Comments are closed.

Scroll To Top