تازہ ترین
پشاور ہائیکورٹ، سزائے موت اور عمر قید پانے والے 74 ملزمان عدم ثبوت کی بنا پر رہا

پشاور ہائیکورٹ، سزائے موت اور عمر قید پانے والے 74 ملزمان عدم ثبوت کی بنا پر رہا

پشاور:(18 اکتوبر 2018) ہائی کورٹ نے فوجی عدالتوں سے سزائے موت اور عمر قید پانے والے 74 ملزمان کو عدم ثبوت کی بنا پر رہا کردیا۔

پشاور ہائی کورٹ میں فوجی عدالتوں سے سزائے موت اور عمرقید کی سزا پانے والے 74 ملزمان کی درخواستوں پر کیس کی سماعت ہوئی۔ کیس کی سماعت چیف جسٹس وقار احمد سیٹھ اور جسٹس قلندر علی خان نے کی۔

عدالت نے جرم ثابت نہ ہونے پر 74 ملزمان کی اپیلیں منظور کرتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

یاد رہے کہ فوجی عدالتوں نے ان ملزمان کو دہشت گردی کے واقعات میں ملوث ہونے پر سزائیں سنائی تھیں۔

یہ بھی پڑھیے

پشاور ہائیکورٹ نے پانچ ججز کو معطل کردیا

سپریم کورٹ اور پشاور ہائیکورٹ کی فاٹا تک توسیع کے بل کی منظوری

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top