تازہ ترین
پشاور چڑیا گھر کا برفانی چیتا مرگیا

پشاور چڑیا گھر کا برفانی چیتا مرگیا

پشاور (15 مارچ 2018) سیکرٹری ماحولیات نے پشاور چڑیا گھر میں برفانی چیتے کی موت کی انکوائری کے احکامات جاری کردیے۔ چیف کنزرویٹر وائلڈ لائف کی سربراہی میں انکوائری کمیٹی کو 7 روز میں رپورٹ جمع کرنے کی ہدایت کردی۔

سیکرٹری ماحولیات نذر حسین شاہ کے مطابق چڑیا گھر میں برفانی چیتے کے موت کی انکوائری کی جارہی ہے۔ چیف کنزرویٹر وائلڈ لائف کی سربراہی میں انکوائری کمیٹی کو 7 ایام میں رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت دی گئی ہے۔Image result for The zoo's ice leopard has died

سیکرٹری ماحولیات کے مطابق ڈاکٹر کی ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق برفانی چیتے کی موت طبعی تھی۔ برفانی چیتے کی موت موسم کی وجہ سے نہیں ہوئی۔

چیتا خریدا نہیں گیا تھا بلکہ یہ خیبرپختونخوا حکومت کے پاس پچھلے 10 سالوں سے ابیٹ آباد میں تھا۔ پشاور چڑیا گھر میں تمام جانور محفوظ ہیں۔

تربیت یافتہ عملہ ہروقت نگرانی کرتا ہے۔ چڑیاگھر کے جانوروں کی نگہداشت کے لئے ایک ڈاکٹر اور 2 اسسٹنٹ ہر وقت موجود ہوتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

پشاور زلمی نے کراچی کنگز کو 44 رنز سے شکست دیدی

پشاور زلمی کا کراچی کنگز کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top