تازہ ترین
پشاور میں ایڈز کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ

پشاور میں ایڈز کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ

پشاور: (17 نومبر 2017) ایچ ائی وی ایڈز کی مریضوں کی تعداد بڑھتی جارہی ہے۔ طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر صورتحال پر کنٹرول نہ لایا گیا تو ایڈز خطرناک حد تک پھیل جائے گا۔

پشاور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے نجی ادارے کے کوآرڈینیٹر کا کہنا تھا کہ ایڈز پر قابو پانے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرنا ہوں گے۔ ایڈز کے بارے میں عوام میں شعور اور آگاہی پھیلانا وقت کی اشد ضرورت ہے۔پریس کانفرنس میں طبی ماہرین نے بھی شرکت کی جن کا کہنا تھا کہ پورے صوبے میں ایڈز کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ ایڈز کے مرض میں ذیادہ تر منشیات استعمال کرنے والے اور خواجہ سرا شامل ہیں، جن کے علاج کیلئے اقدامات کرنے ہونگے۔

یہ بھی پڑھیے

وزارت قومی صحت کا پانچواں ایڈز سروے مکمل، رپورٹ جاری

شوگر ٹیسٹ کرنے والا اسٹیکر متعارف

 

Comments are closed.

Scroll To Top