تازہ ترین
پشاور: لیڈی ریڈنگ اسپتال میں ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت سے بچی جاں بحق

پشاور: لیڈی ریڈنگ اسپتال میں ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت سے بچی جاں بحق

پشاور: (25 اپریل 2018) خیبر پختونخواکے سرکاری اسپتالوں میں تبدیلی کی ہوا مخالف سمیت میں چل پڑی ہے۔ لیڈی ریڈنگ اسپتال میں ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت نے بچی کی جان لے لی۔ لواحقین نے روڈ بلاک کرکے ہسپتال انتظامیہ کے خلاف احتجاج کیا۔

صوبے کے سب سے بڑے لیڈی ریڈنگ اسپتال میں ڈاکٹروں کی غفلت سے مصوم بچی چل بسی۔ لواحقین نے لاش رکھ کر اسپتال انتظامیہ کے خلاف سخت احتجاج کیا۔ لواحقین کے مطابق بچی سمیرا نے تیزاب پیا تھا جس کو فوری طبی امداد کیلئے لیڈی ریڈنگ اسپتال لایا گیا جہاں ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹروں کی غفلت کی وجہ سے میری معصوم بچی جاں بحق ہوگئی۔ اسپتال کے ایمرجنسی میں آکسیجن کی سہولت بھی میسر نہیں تھی جس کیلئے ڈاکٹروں کو بار بار کہا گیا مگر وہ لوگ اپنے گپ شپ میں مصروف رہے۔

لواحقین نے ہسپتال کے ایمرجنسی گیٹ کے سامنے بچی کی لاش کے ساتھ اسپتال انتظامیہ اور ڈاکٹروں کے خلاف احتجاج کیا۔ لواحقین نے کہا ہے کہ عمران خان اور وزیر اعلیٰ کی تبدیلی کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے صوبے میں کوئی تبدیلی نہیں آئی،لواحقین نے چیف جسٹس سے انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ بھی کردیا۔

یہ بھی پڑھیے

لاہور: رائیونڈ اسپتال میں ڈاکٹروں کی غفلت، بچے کی گھر کے واش روم میں ولادت

فیصل آباد: ڈاکٹروں کی غفلت سے خاتون جاں بحق

 

 

Comments are closed.

Scroll To Top