تازہ ترین
پشاور: ذیابطیس کے مریضوں کو مفت انسولین کی فراہمی جاری

پشاور: ذیابطیس کے مریضوں کو مفت انسولین کی فراہمی جاری

پشاور: (13 ستمبر 2017) انسولین فار لائف پروگرام کے تحت اب تک ذیابطیس کے 11 ہزار 203 مریضوں کو رجسٹرڈ کرکے انہیں باقاعدگی سے مفت انسولین فراہم کیا جارہا ہے۔ محکمہ صحت نے رپورٹ جاری کردی۔خیبرپختونخوا کی موجودہ حکومت کی جانب سے صوبے میں ذیابطیس کے مریضوں کو مفت انسولین فراہم کرنے کیلئے شروع کردہ انسولین فارلائف پروگرام کے تحت اب تک ذیابطیس کے 11 ہزار 203 مریضوں کو رجسٹرڈ کیا گیا ہے جنہیں باقاعدگی سے مفت انسولین فراہم کیا جارہا ہے۔ یہ پروگرام مارچ 2014ء میں شروع کیا گیا تھا جس کے تحت صوبے کے کئی اضلاع بشمول پشاور، بنوں، سوات، صوابی، چترال، کرک، ڈی آئی خان، مردان، ایبٹ آباد، لوئر دیر، کوہاٹ، ہری پور، مانسہرہ اور نوشہرہ میں ذیابطیس کے مریضوں کو مفت انسولین فراہم کرنے کیلئے سینٹر ز قائم کیے گئے۔رپورٹ کے مطابق اب تک مجموعی طورپر 11 ہزار 203 مریضوں کو رجسٹرڈ کیا گیا ہے۔ حیات آباد میڈیکل کمپلیکس پشاور میں 2 ہزار 381، لیڈی ریڈنگ اسپتال میں ایک ہزار 864، خیبرٹیچنگ اسپتال میں ایک ہزار 197، بنوں میں ایک ہزار 516، سوات میں 817، صوابی میں320، چترال میں 76، کرک میں 841، ڈی آئی خان میں 344، مردان میں 361، ایبٹ آباد میں 229، لوئردیر میں 124، کوہاٹ میں 139، ہری پور میں 343، مانسہرہ میں 166 اور نوشہرہ میں 474 مریضوں کو رجسٹرڈ کر کے انہیں باقاعدگی سے مفت انسولین فراہم کیا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

محکمہ صحت نے پشاور میں برن سینٹر کیلئے 12 کروڑ روپے جاری کردیئے

خیبرپختونخوا میں ڈینگی سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 23 ہوگئی

 

Comments are closed.

Scroll To Top