تازہ ترین
پشاور: حیات آباد میں پولیس چیک پوسٹ پر فائرنگ سے کانسٹیبل شہید

پشاور: حیات آباد میں پولیس چیک پوسٹ پر فائرنگ سے کانسٹیبل شہید

پشاور:(22 جون 2018) پشاور میں حیات آباد میں پولیس چیک پوسٹ پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں پولیس کانسٹیبل شہید ہو گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پشاور کے علاقے حیات آباد فیز فائیو میں نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں نے پولیس جیک پوسٹ پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں پولیس کانسٹیبل شہید ہو گیا ہے۔ پولیس کے مطابق واقعے کے بعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔ جاں بحق ہونے والے سپاہی کی شناخت شاہ فہد کے نام سے ہوئی ہے۔بعد ازاں نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے پولیس اہلکار کی نماز جنازہ ملک سعد شہید پولیس لائن میں ادا کی گئی۔ نماز جنازہ میں آئی جی پی محمد طاہر، سی سی پی او قاضی جمیل سمیت دیگر افسران نے شرکت کی۔

شہید پولیس اہلکار کے جسد خاکی کو پولیس کے چاق وچوبند دستے نے سلامی دی، شہید پولیس اہلکار کا تعلق نوشہرہ سے تھا۔

یہ بھی پڑھیے

لاہور: تین سو روپے پر جھگڑا، فائرنگ سے کانسٹیبل سمیت دو افراد زخمی

جھنگ: پولیس وین گنے کی ٹرالی سے جا ٹکرائی، دو پولیس اہلکار جاں بحق

Comments are closed.

Scroll To Top