تازہ ترین
پشاور: تاجروں کا گیس کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کیخلاف احتجاج

پشاور: تاجروں کا گیس کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کیخلاف احتجاج

پشاور (02 فروری 2018) پشاور کے تاجروں اور ہوٹلز مالکان نے گیس کی ناروا اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا ہے۔ وہ کہتے ہیں گیس کی لوڈشیڈنگ نے ہمارے کاروبار تباہ کر دیے ہیں۔

مظاہرین نے ہاتھوں میں بینر اور پلے کارڈ اُٹھا رکھے تھے جو حکومت اور گیس حکام کے خلاف شدید نعرے بازی کر رہے تھے۔

بعد ازاں پریس کانفرنس کرتے ہوئے متحدہ تاجر گرینڈ الائنس کا کہنا تھا کہ پشاور میں گیس کی لوڈ شیڈنگ سے ہمارے روزگار ختم ہو رہے ہیں۔ سردی آتی ہے تو گیس غایب ہوجاتی ہے جبکہ گیس کے بل برابر لیے جا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سی این جی اسٹیشنز کو پوری گیس ملتی ہے لیکن ہم اس سے محروم ہیں۔ ہمارے ہوٹل گیس کی وجہ سے نہیں چل رہے تو ہم مزدوروں کو کہاں سے پیسے دیں۔

یہ بھی پڑھیے

پشاور: پولیس کی کارروائی،جعلی کرنسی برآمد

پشاور: عاصمہ رانی کے قاتل کی گرفتاری کے لئے سعودی انٹرپول سے مدد طلب

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top