تازہ ترین
پشاور اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے،عوام میں خوف و ہراس

پشاور اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے،عوام میں خوف و ہراس

پشاور:(14 ستمبر 2018) خیبر پختونخوا کے کئی اضلاع میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق زلزلے سے کسی جانی یا مالی نقصانات کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پشاور سمیت خیبر پختونخواکے کئی اضلاع میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جس کے باعث لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے نکل آئے۔

زلزلے پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر پانچ اعشاریہ تین جبکہ زمین میں گہرائی ایک سو پچیانوے کلومیٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش کا پہاڑی علاقہ تھا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق زلزلے سے کسی جانی یا مالی نقصانات کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

سوات میں زلزلے کے جھٹکے

ملتان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top