تازہ ترین
پشاور اور ملحقہ علاقوں میں ڈینگی سے جاں بحق افراد کی تعداد 19 ہوگئی

پشاور اور ملحقہ علاقوں میں ڈینگی سے جاں بحق افراد کی تعداد 19 ہوگئی

پشاور (10 ستمبر 2017) پشاور اور ملحقہ علاقوں میں جہاں ایک طرف ڈینگی کے حملے جاری ہیں تو دوسری جانب انتظامیہ ڈینگی سے بچائو کی کوششوں میں مصروف ہے۔ ڈیرہ اسماعیل خان کے ایک شخص کی ہلاکت کے بعد ڈینگی سے جاں بحق افراد کی تعداد 19 ہوگئی۔

پشاور کے بعد ڈینگی کی وبا نے ڈی آئی خان کا بھی رخ کرلیا جہاں ڈینگی کا پہلا مریض دوران علاج دم توڑ گیا جس کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد 19ہوگئی۔ ادھر پشاور کے نواحی اور متاثرہ علاقوں میں اسپرے کے لیئے ٹیمیں روانہ کردی گئی ہیں۔ اس موقع پر اسپرے کرنے والی ٹیموں کو اُن کے کام اور مقاصد کے بارے میں سمجھایا گیا۔

ڈپٹی کمشنر پشاور کا کہنا ہے کہ مطابق ڈینگی وائرس پر جلد قابو پالیں گے۔ حکومت کی کوشش ہے کہ مزید کوئی جانی نقصان نہ ہو ڈینگی رسپانس یونٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران2052افراد کا معائنہ کیا گیا جن میں مزید 115 نئے مریض مختلف اسپتالوں میں داخل کیا گیا جبکہ اس وقت مختلف اسپتالوں میں 413مریض تاحال زیر علاج ہیں۔

یہ بھی پڑھیئے

خیبرپختونخوا میں ڈینگی کے مزید 340 کیسز سامنے آگئے

کےپی میں ڈینگی سے 18افراد جاں بحق ہوئے، شہرام ترکئی

Comments are closed.

Scroll To Top