تازہ ترین
پشاور:پولیس نے کروڑوں روپے مالیت کی اسلحہ کی کھیپ برآمد کرلی

پشاور:پولیس نے کروڑوں روپے مالیت کی اسلحہ کی کھیپ برآمد کرلی

پشاور(13جنوری، 2018)پولیس نے شہر میں کارروائی کرتے ہوئےکروڑوں روپے مالیت کی اسلحہ کی کھیپ برآمد کرلی ہے۔

پشاورپولیس نے شہر کے3 مقامات سیفن ، کوہاٹ روڈ اور بڈھ بیرمیں کارروائیاں کرتے ہوئے بھاری مقدار میں اسلحہ برامد کرلیاہے۔اسلحے میں 121 عدد رائفل ٬ 247 کلاشنکوف ٬جی تھری ، 76 پستول ، سات نائن ایم ایم ، 135 پستول ،14 چائنہ رائفل، 8رائفل ڈنگربور، 11عدد ریپیٹرشامل ہے کارروائی میں ایک لاکھ 41 ہزار مختلف بور کے کارتوس بھی برآمد کیے گئے ہیں۔

ایس پی شوکت کاکہناتھا کہ اسلحہ پنجاب سمگل کیاجارہا تھا کارروائی میں7 ملزمان گرفتار ہوئے جو اسلحہ پانی کے ٹیلروں اور ٹرک کے خفیہ خانوں میں چھپایا تھا۔

پولیس حکام کے مطابق اسلحہ پرویزنامی اسمگلر کا ہے جسکا تعلق ماشوخیل سے ہے۔

یہ بھی پڑھیے:

کراچی ایس آئی یو کی کارروائی،دوٹارگٹ کلر گرفتار

فیصل آباد:محنت کش کی بیٹی کو مبینہ طور پر اغواء کرلیا گیا

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top