تازہ ترین
پشاور:مکان کی چھت گرنے سے باپ اور بیٹی جاں بحق، بیٹا زخمی

پشاور:مکان کی چھت گرنے سے باپ اور بیٹی جاں بحق، بیٹا زخمی

پشاور:(20 جولائی 2018) پشاور میں بارشوں کے باعث مکان کی چھت گر گئی ہے۔ جس کے نتیجے میں باپ بیٹی جاں بحق جبکہ بیٹا زخمی ہو گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پشاور میں گذشتہ چند سے جاری مسلسل بارشوں کے باعث رنگ روڈ پر دیر کالونی جیں واقع بوسیدہ مکان کی چھت مکینوں پر گر گئی ہے۔ چھت گرنے کے نتیجے میں گھر میں سوئے افراد ملبے تلے دب گئے۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو کی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو باہر نکال کر اسپتال منتقل کیا جہا حادثے میں زخمی باپ اور بیٹی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گئے ہیں جبکہ بیٹے کو زخمی حالت میں اسپتال میں داخل کر لیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

بھکر: ٹرالر اور کار میں تصادم، 4 افراد جاں بحق

چنیوٹ: ڈاکٹر کی لاپرواہی نے چار سالہ بچی کی جان لے لی

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top