تازہ ترین
پشاور:عوامی نیشنل پارٹی اور پی ٹی آئی کے کارکنوں کے درمیان تصادم

پشاور:عوامی نیشنل پارٹی اور پی ٹی آئی کے کارکنوں کے درمیان تصادم

پشاور ( 17اکتوبر، 2018) پشاور یکہ توت کے علاقے سرکی گیٹ میں عوامی نیشنل پارٹی اور پی ٹی آئی کے کارکنوں کے درمیان تصادم ہوگیا،تاہم کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی جبکہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر حالات پر قابو پالیا۔

واقعہ پی ٹی آئی کے رہنما محمد عرفان کے گھر کے سامنے پیش آیا۔محمد عرفان ضمنی انتخابات میں پی کے78 سے پی ٹی آئی کے امیدوار تھے جبکہ ان کی مخالف امیدوار عوامی نیشنل پارٹی کے ہارون بلور کی بیوہ ثمر بلور تھیں ۔جو ضمنی انتخابات میں صوبائی اسمبلی کی اس نشست سے کامیاب ہوچکی ہیں۔

ویڈیودیکھنے کےلیے پلے کابٹن دبائیں

عوامی نیشل پارٹی کے کارکنوں نے الیکشن جیتنے کی خوشی میں ریلی نکالی تھی۔۔۔محمد عرفان کے گھر کے سامنے پی ٹی آئی اور اے این پی کے کارکنوں کا آمنا سامنا ہونے سے تصادم ہوگیا۔

کارکنوں نے ایک دوسرے کی پارٹی کے خلاف شدید نعرے بازی کی جس سے حالات مزید کشیدہ ہوگئے۔پولیس کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر حالات کو کنٹرول کرکے سیاسی کارکنوں کو منتشر کردیا۔

یہ بھی پڑھیے:

ضمنی انتخاب میں کامیاب امیدواروں سے انتخابی مہم کے اخراجات کی تفصیلات طلب

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top