تازہ ترین
پشاورزلمی کی پلے آف مرحلے میں رسائی خطرے میں پڑگئی

پشاورزلمی کی پلے آف مرحلے میں رسائی خطرے میں پڑگئی

دبئی (12مارچ،2018) پی ایس ایل تھری میں دفاعی چیمپئن پشاورزلمی کی پلے آف مرحلے میں رسائی خطرے میں پڑگئی ہے۔ڈیرن سیمی الیون کوایونٹ میں بقاکےلئے بقیہ دونوں میچزجیتنالازمی ہیں۔

پشاورزلمی پی ایس ایل تھری کی دفاعی چیمپئن ہے۔ ڈیرن سیمی الیون نے جاری ایونٹ کے آٹھ میچوں میں صرف تین میں کامیابی پاکر چھ پوائنٹس حاصل کئے ہیں۔ اسے جمعرات کوکراچی کنگز اورجمعے کولاہور قلندرسے اپنے آخری دومیچزکھیلنا ہیں۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرزاوراسلام آباد یونائیٹڈ دس،دس پوائنٹس لیکرپلے آف کیلئے کوالیفائی کرچکی ہیں۔کراچی کوپشاوراوراسلام آباد سے میچزکھیلنا ہیں۔دومیچز میں ایک فتح انہیں اگلے مرحلے میں پہنچادے گی۔

نومیچوں میں نوپوائنٹس لینے والی ملتان سلطانز کوکل اسلام آباد یونائیٹڈ سے اپنے آخری میچ میں فتح کی ضرورت ہے۔پشاورزلمی کو پلے آف میں پہنچنے کے لئے کراچی اورلاہورکو ہراکراپنے پوائنٹس دس کرنا ہوں گے۔لاہورقلندر خود توپلے آف سے باہرہوگئی ہے۔ لیکن وہ پشاورسے آخری میچ جیت کر’’ہم توڈوبے ہیں صنم تم کوبھی لے ڈوبیں گے‘‘ کی مصداق ڈیرن سیمی الیون کوبھی ایونٹ سے باہرکرسکتے ہیں۔

Comments are closed.

Scroll To Top