تازہ ترین
پریٹوریا: جنوبی افریقہ کے صدر جیکب زوما نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا

پریٹوریا: جنوبی افریقہ کے صدر جیکب زوما نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا

پریٹوریا: (15 فروری 2018) ساؤتھ افریقہ کے صدر جیکب زوما نے ٹی وی خطاب میں اپنے عہدے سے فوری استعفیٰ دینے کا اعلان کر دیا۔


ساؤتھ افریقن صدر نے اپنی ٹی وی خطاب میں کہا کہ انہوں نے صدارت سے فوری مستعفی ہونے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ جیکب زوما نے اپنے طویل خطاب میں ان وجوہات پر روشنی ڈالی جن کے باعث انہوں نے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا۔ ان کے خلاف کچھ عرصے سے سرکاری پیسہ کو ذاتی استعمال میں لانے اور ایک بھارتی فیملی کو سہولتیں دینے پر شدید تنقید کی جا رہی تھی۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے کوئی بےضابطگی نہیں کی نہ ہی سرکاری رقم کا ناجائز استعمال کیا ہے۔ ساؤتھ افریقہ میں ابھی بھی ان کے چاہنے والے ان کی بے گناہی پر یقین رکھتے ہیں۔


یہ بھی پڑھیے

جنوبی افریقا کے صدر پر مستعفی ہونے کےلیے دباؤ بڑھ گیا

جنوبی افریقہ کی پارلیمنٹ میں ہنگامہ آرائی

Comments are closed.

Scroll To Top