تازہ ترین
پریا پرکاش سے متعلق سوالات امتحانی پرچوں میں آنے لگے

پریا پرکاش سے متعلق سوالات امتحانی پرچوں میں آنے لگے

ممبئی (07 مارچ 2018) بھارتی اداکارہ پریا پراکاش ورئیر شہرت کی اس قدر بلندی پر پہنچ گئیں ہیں کہ اب ان سے متعلق سوالا بھی امتحانات کا حصہ بننے لگے۔

پریا پراکاش سوشل میڈیا سے شہرت کی بلندیوں تک پہنچنے والی ایک بھارتی اداکارہ ہیں۔ ان کی چند سیکنڈز کی ویڈیو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ ہوئی تو صرف ایک دن میں انسٹاگرام پر چھ لاکھ فالوورز آئے جبکہ اب ان کے فالوورز کی تعداد فیس بک کے بانی مارک زکربرگ سے بھی زیادہ ہو چکی ہے۔اب وہ اس قدر شہرت حاصل کرچکی ہیں کہ انڈین انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی ممبئی میں ہونے والے مڈٹرم امتحانات میں ان سے متعلق سوال ہی شامل کردیا گیا۔Image result for Priya Prakash queries have begun to be examinedیہ سوال پروفیسر امیت سیٹھی کی جانب سے پڑھائے جانے والے مشین لرننگ کورس کے پرچے میں پوچھا گیا۔ بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے طالب علموں نے اس واقعے کی تصدیق کی ہے۔Image result for Priya Prakash queries have begun to be examinedدیویانی ورما نے بتایا کہ انہیں پرچے میں پریا پراکاش ورئیر کا نام دیکھ کر کوئی حیرت نہیں ہوئی کیونکہ پرفیسر امیت سیٹھی اپنا کورس پڑھانے اور امتحان کو دلچسپ بنانے کے لئے انٹرنیٹ پر مشہور ’میمز‘ سے متعلق بات چیت کرتے رہتے ہیں۔Image result for Priya Prakash queries have begun to be examinedسول انجینئرنگ میں تھرڈ ائیر کے طالب علم ہردیک پاٹیل نے کہا کہ پروفیسر امیت پڑھانے کے دوران سلائیڈز میں مشہور ’میمز‘ دکھاتے رہتے ہیں یا پھر فورم پر ڈال دیتے ہیں تاکہ بچوں کو متعلقہ معلومات فراہم کرسکیں۔

یہ بھی پڑھیے

پریا پرکاش شہرت میں فیس بک کے بانی مارک زوکربرگ سے بھی آگے

پریا پرکاش کا سری دیوی کو انوکھا خراج تحسین

Comments are closed.

Scroll To Top