تازہ ترین
پریانکا اور نک کے پہلے استقبالیے میں نریندر مودی کی شرکت

پریانکا اور نک کے پہلے استقبالیے میں نریندر مودی کی شرکت

انٹرٹینمنٹ ڈیسک:(05 دسمبر 2018) بالی ووڈ دیسی گرل پریانکا چوپڑا اور امریکی گلوکار نک جونس کی شادی کے بعد دہلی میں ہونے والے پہلے استقبالیے میں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی بھی شریک ہوئے۔

پریانکا چوپڑا اور نک جونس کی شادی گذشتہ دنوں بھارت کے تاریخی شہر جودھ پور کے عمید بھوان پیلس میں ہوئی جس میں ان کے قریبی دوستوں اور رشتے داروں نے شرکت کی تھی۔ شادی ہندو اور عیسائی مذہبی رسومات کے مطابق انجام پائی۔نو بیاہتا جوڑے کا استقبالیہ گذشتہ روز دہلی کے تاج پیلس میں منعقد ہوا جس میں سیاسی، سماجی و فلمی شخصیات نے شرکت کی۔ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی تقریب کے دوران اسٹیج پر شادی شدہ جوڑے کے ساتھ خوشگوار موڈ میں گپ شپ کرتے نظر آئے۔

دوسری جانب الی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا اور امریکی گلوکار نک جونس کی شادی کا 18 فٹ طویل کیک کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر ہوتے ہی مداحوں کی توجہ کا مرکز بن گیا۔

نک جونس نے شادی کے لیے خصوصی کیک کا آرڈر کویت اور دبئی جا کر خود دیا تھا۔یہ خصوصی کیک شاہی محل کے ڈیزائن جیسا اور 6 حصوں پر مشتمل تھا۔

واضح رہے کہ پریانکا اور نک جونس کی شادی ہندو اور عیسائی مذہبی رسومات کے مطابق ہوئی جبکہ کیک شادی کی عیسائی رسومات کے بعد کاٹا گیا تھا۔

https://www.instagram.com/p/Bq-aHjoAeNT/

کیک کو پریانکا اور نک جونس نے دلچسپ انداز میں کاٹا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کیک کاٹنے کے لیے ایک بڑی چھری کا اہتمام کیا گیا، جسے پریانکا نے تلوار چلانے کے انداز میں کاٹا۔

یہ بھی پڑھیے

پریانکا چوپڑا اور نک جونس کی شادی کے بعد پہلی تصویر منظر عام پر آ گئی

پریانکا چوپڑا نے بھی شادی میں موبائل فون کے استعمال پر پابندی لگا دی

Comments are closed.

Scroll To Top