تازہ ترین
پرنس ہیری اور میگھن مرکل کی شاہی شادی کا چھوٹو ورژن سوشل میڈیا پر مقبول

پرنس ہیری اور میگھن مرکل کی شاہی شادی کا چھوٹو ورژن سوشل میڈیا پر مقبول

ویب ڈیسک:(25 مئی 2018) برطانوی شہزادے ہیری اور امریکی اداکارہ میگھن مارکل کی شاہی شادی کے بعد اب بچوں کی ایک شاہی شادی کے سوشل میڈیا پر چرچے ہو رہے ہیں۔

نیویارک کی ٹریسیا میسرروکس نامی فوٹوگرافر نے ٹوڈلوڈ اسٹوڈیو میں نئے فوٹو شوٹ کے لیے مقبول شاہی شادی کی تھیم کا انتخاب کیا اور بچوں کو شاہی ملبوسات میں تیار کیا۔سات سالہ نائیہ اوٹیرو نے میگھن مارکل کی طرح گاؤن زیب تن کیا جب کہ چھ سالہ اینڈریو رابرٹ برطانوی شہزادے ہیری بنے۔

دونوں بچوں نے شاہی جوڑے کی شاندار نقل کرتے ہوئے تصاویر بنوائیں ساتھ ہی ان کی طرح واک بھی کی۔ معصوم نائیہ اوٹیرو کا کہنا ہے کہ میگھن بہت خوبصورت ہیں اور شہزادے ہیری سے شادی کرنا ایک اعزاز ہے جیسے ان کا لباس پہننا ہے۔

دلچسپ بات یہ کہ شادی میں شرکت کرنے والے مہمانوں کی بھی نقل کی گئی جن میں میگھن کی والدہ ڈوریا ریگلینڈ، شہزادے چارلس اور ان کی اہلیہ کیمیلا بھی شامل تھے۔فوٹو شوٹ میں شریک بچوں کی تصاویر اس وقت سوشل میڈیا پر بے حد مقبول ہو رہی ہیں۔ شاہی شادی کا ’چھوٹو ایڈیشن‘ تیار کرنے والی ٹیم کا کہنا ہے کہ شادی کی ساری تیاری میں اڑتالیس گھنٹے کا وقت لگا اور یہ کسی چیلنج سے کم نہ تھا۔

یہ بھی پڑھیے

شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل نے اپنی شادی کی تصاویر جاری کردیں

شہزادہ ہیری اور میگھن مرکل رشتہ ازدواج میں بندھ گئے

Comments are closed.

Scroll To Top