تازہ ترین
پتوکی : گھریلو تنازع پر شوہر نے بیوی کو قتل کر دیا

پتوکی : گھریلو تنازع پر شوہر نے بیوی کو قتل کر دیا

پتوکی: ( 22 جولائی 2018) شوہر نے گھریلو تنازع پر بیوی کو قتل کر دیا۔ ملزمحمد حسین قتل کرنے کے بعد فرار ہو گیا۔

پتوکی کے علاقہ ہلہ میں گھریلو تنازع پر شوہر نے بیوی کو قتل کردیا۔ واقعے کے بعد ملزم فرار ہوگیا ۔ لواحقین کے مطابق محمد حسین اکثر خالدہ اور بچوں پر تشدد کرتا تھا ۔ محمد حسین نے رات کو بیوی بچوں کو نشہ آور گولیاں کھلائیں بعد ازاں بیوی کا گلا دبا کر قتل کر دیا۔ ملزم بیوی کو قتل کرنے کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔

تھانہ سرائے مغل پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کے لئے ٹی ایچ کیو اسپتال منتقل کردی۔ پولیس نے تفتیش شروع کر دی ہے جبکہ ملزم کی تلاش بھی جاری۔

یہ بھی پڑھیے

لاہور: دو گروہوں میں فائرنگ کا تبادلہ دو نوجوان زخمی

کراچی: لیاری میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ایک شخص جاں بحق

Comments are closed.

Scroll To Top