تازہ ترین
پاک چین مشترکہ جنگی مشقوں واریئر 6 کا اختتام، آئی ایس پی آر

پاک چین مشترکہ جنگی مشقوں واریئر 6 کا اختتام، آئی ایس پی آر

راولپنڈی:(05 جنوری 2019) پاک چین مشترکہ جنگی مشقوں واریئر 6 کا کھاریاں کے قریب اختتام ہوگیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق پاکستان اور چین کی مشترکہ فوجی مشقوں واریئر 6 کا اختتام ہوگیا ہے۔ واریئر 6 جنگی مشقوں میں دونوں افواج کے سپیشل فورسز کے دستوں نے شرکت کی۔ مشقوں میں ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاک چین مسلح افواج کی مشترکہ جنگی مشقیں 4 ہفتے تک جاری رہیں جو آج کھاریاں کے قریب اختتام پذیر ہوگئی ہیں۔

اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی آئی جی ٹریننگ لیفٹیننٹ جنرل شیر افگن تھے۔

یہ بھی پڑھیے

ڈی جی آئی ایس پی آر نے نئے سال کو پاکستان کی ترقی کا سال قرار دے دیا

آرمی چیف سے وزیراعلیٰ بلوچستان کی ملاقات، آئی ایس پی آر

Comments are closed.

Scroll To Top