تازہ ترین
پاک فوج کا شمالی وزیرستان میں آپریشن،9 دہشت گرد ہلاک، آئی ایس پی آر

پاک فوج کا شمالی وزیرستان میں آپریشن،9 دہشت گرد ہلاک، آئی ایس پی آر

راولپنڈی:(22 ستمبر 2018) شمالی وزیرستان میں خفیہ اطلاع پر آپریشن کے دوران 9 دہشت گرد ہلاک جبکہ پاک فوج کے کیپٹن سمیت 7 جوان شہید ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آپریش رد الفساد کے تحت پاک فوج نے انٹیلی جنس کی بنیاد پر شمالی وزیرستان کے علاقوں گرلامی اور سپیرا کنٹر میں آپریشن کیا۔ کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کا شدید تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں 9 دہشت گرد مارے گئے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ علاقے میں دہشت گردوں کے ایک گروپ کی سرحد پار سے آ کر کمپائونڈ میں چھپنے کی اطلاع تھی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں سے لڑتے ہوئے پاک فوج کے افسر سمیت 7 جوانوں نے جام شہادت نوش کیا۔

شہدا میں کیپٹن جنید، حوالدار عامر، حوالدار عاطف، حوالدار ناصر، حوالدار عبدالرزاق، سپاہی سمیع اور سپاہی انور شامل ہیں۔

آئی ایس پی آر نے مزید بتایا کہ آپریشن میں مارے گئے دہشت گردوں کی شناخت کا عمل جاری ہے جبکہ کارروائی کے بعد علاقے کو کلیئر کروا دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

پاکستان ایٹمی قوت ہے اور ہر قسم کے خطرات کیلئے تیار ہے، آئی ایس پی آر

نیب نے ادارے کی 11 ماہ کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی

Comments are closed.

Scroll To Top