تازہ ترین
پاک سعودیہ کا فلموں اور ڈراموں کی نمائش پر اتفاق

پاک سعودیہ کا فلموں اور ڈراموں کی نمائش پر اتفاق

ویب ڈیسک:(14 ستمبر 2018) پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان ثقافتی، سماجی، تجارتی تعلقات بڑھانے کیلیے دونوں ممالک کی تیار کردہ فلموں اور ڈراموں کی پاکستان اور سعودی عرب میں نمائش پر اتفاق ہو گیا ہے۔

سعودی وزیر اطلاعات ڈاکٹر عود بن صالح نے دورہ پاکستان کے موقع پر اپنے پاکستانی ہم منصب فواد چوہدری سے ملاقات میں دونوں ممالک میں بننے والی فلموں کی ایک دوسرے کے ملک میں نمائش کی تجویز دی تھی۔سعودیہ عرب کی طرف سے معاہدے کی دستاویزات حکومت کو موصول ہو گئی ہیں۔جس کے مطابق پاکستان کی مقبول فلمیں اور ڈرامے عربی ڈبنگ کے ساتھ سعودیہ میں اور سعودی عرب کی فلمیں ڈرامے اردو ڈبنگ کے ساتھ پاکستان میں درآمد کی جائیں گی۔

وزارت اطلاعات کےمطابق سعودی عرب کے ساتھ ہمارے مذہبی، ثقافتی اور سماجی رشتے قائم ہیں اور فلم انڈسڑی، ڈرامے کے حوالے سے ہم ایک دوسرے کے مزید قریب آجائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پاک سعودیہ معاہدے سے پاکستانی فنکار سعودی عرب میں بھی مقبول ہو جائیں گے، سعودی حکومت نے سینما ہاؤسز کی تعمیر کا بھی آغازکر دیا، ہم نے سعودی فلمسازوں کو فلمیں تیارکر نے میں معاونت کی پیشکش کی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

سعودی سینما میں پہلی مرتبہ بالی ووڈ فلم ’گولڈ‘ کی نمائش آج ہوگی

سعودی عرب:35سال بعد سینما میں فلم کی نمائش

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top