تازہ ترین
پاک بحریہ کے جہازپی این ایس سیف کا مصر کی بندرگاہ الیگزینڈریا کا دورہ

پاک بحریہ کے جہازپی این ایس سیف کا مصر کی بندرگاہ الیگزینڈریا کا دورہ

اسلام آباد:(14 ستمبر 2018) پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس سیف نے مصرکی بندرگاہ الیگزینڈریا کا تربیتی و خیر سگالی دورہ کیا۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق تیسرا سورڈ کلاس فریگیٹ پی این ایس سیف پاک بحریہ کے جنگی فلیٹ کے اٹھارویں ڈسٹرائر اسکواڈرن کا صف اول کا جہاز ہے ۔ یہ جہاز جدید ہتھیاروں اور سنسرزسے لیس ہے اور مختلف النوع خطراتی ماحول میں ہر نوعیت کے میری ٹائم آپریشنز انجام دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

الیگزیڈریا کے پانیوں میں پہنچنے پرمصر نیوی کی پٹرول کرافٹ نے پی این ایس سیف کو اپنے حفاظی حصار میں لیکر بندرگاہ تک پہنچایا۔ بندرگاہ آمد پر قائرہ میں تعینات پاکستان کے دفاعی اتاشی اور مصری نیوی کے رابطہ آفیسر نے جہاز کا استقبال کیا۔ بندرگاہ کے دورے کے دوران پی این ایس سیف کے کمانڈنگ آفیسرنے الیگزینڈریا نیول بیس کے فلیگ آفیسر کمانڈنگ ریئر ایڈمرل ایہاب محمد سوبہی اور دیگرعسکری حکام سے ملاقاتیں کیں۔ملاقاتوں کے دوران باہمی دلچسپی کے پیشہ ورانہ اُمور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پی این ایس سیف کے کمانڈنگ آفیسر نے مصر کی عوام بالخصوص مصری بحریہ کیلئے پاک بحریہ کے سربراہ کی نیک خواہشات پہنچائیں۔ انہوں نے جہاز کے قیام کے دوران بھر پور تعاون کی فراہمی پر مصری بحریہ اور الیگزینڈریاپورٹ اتھارٹی کا شکریہ ادا کیا۔ کمانڈنگ آفیسر نے الیگزینڈریا میں یادگارِ شہدائے پر پھولوں کی چادر بھی چڑھائی۔

بندرگاہ پر تین روزہ قیام کے دوران، پاک بحریہ کے آفیسرز وجوانوں نے مصری بحریہ کے جہازوں انوار السادات اور تاہیہ مصر کا دورہ کیا جبکہ مصر ی بحریہ کے آفیسرز نے پی این ایس سیف کا دورہ کیا۔ دونوں ممالک کی بحریہ کے مابین فٹ بال کا انعقاد بھی کیا گیا۔ پی این ایس سیف پر ایک ضیافت کا انعقاد بھی کیا گیا جس مختلف ممالک کے سفیروں اور عسکری حکام نے شرکت کی۔اس موقع پر پاکستان کے تشخص کو اُجاگر کیا گیا اور علاقائی میری ٹائم سیکیورٹی میں پاک بحریہ کے کردار کو اُجاگر کیا گیا۔ بندرگاہ کے دورے کی تکمیل پرپی این ایس سیف اور مصر بحریہ کے ابو قِرکے درمیان بحری مشق کا بھی انعقاد کیا گیا جس کامقصد مشترکہ آپریشنز کرنے کی صلاحیتوں کو مزید بڑھانااور ایک دوسرے کے پیشہ ورانہ تجربات سے فائد ہ اُٹھانا تھا۔

یہ بھی پڑھیے

پاک نیوی کے 6کموڈورز کی ریئر ایڈمرل کے عہدے پر ترقی

پاکستان نیوی نے مارگلہ پہاڑی پر شجرکاری مہم کا آغاز کر دیا

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top