تازہ ترین
پاک بحریہ کے ایک ریئر ایڈمرل اور دو کموڈورز کی ترقی

پاک بحریہ کے ایک ریئر ایڈمرل اور دو کموڈورز کی ترقی

اسلام آباد: (22 نومبر 2017) پاک بحریہ کے ایک ریئر ایڈمرل اور دو کموڈورز کی رینک میں ترقی کردی گئی ہے۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ریئر ایڈمرل عبد العلیم کو وائس ایڈمرل رینک پر، جبکہ کموڈور نوید اشرف اور کموڈور اویس احمد بلگرامی کی ریئر ایڈمرلز کے رینک پر ترقی کردی گئی ہے۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق وائس ایڈمرل عبد العلیم نے 1984ء میں پاک بحریہ کی آپریشنز برانچ میں کمیشن حاصل کیا۔ وہ امتیازی پیشہ ورانہ کیریئر کے حامل ہیں اور کئی اہم کمانڈ اینڈ  اسٹاف عہدوں پر کام کرنے کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق وائس ایڈمرل عبدالعلیم پاکستان نیوی وار کالج، نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد اور یو ایس نیول وار کالج کے گریجویٹ ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

نیول چیف ایڈمرل ظفر محمود عباسی کا پاک بحریہ کے جنگی بیڑے کا پہلا دورہ

برطانوی رائل بحریہ کے سربراہ کی پاک بحریہ کے سربراہ سے ملاقات

 

Comments are closed.

Scroll To Top