تازہ ترین
پاک بحریہ اور رائل سعودی نیوی کی مشترکہ جنگی مشقیں شروع

پاک بحریہ اور رائل سعودی نیوی کی مشترکہ جنگی مشقیں شروع

ریاض: (13 فروری 2018) پاک بحریہ اور رائل سعودی نیوی کی مشترکہ جنگی مشقیں شروع ہوگئی ہیں۔ پاک بحریہ کے دستے میں جنگی جہاز،ہیلی کاپٹرز اور دیگر ویسلز شامل ہیں۔

جنگی مشقیں نسیم البحر اور درع الساحل کے نام سے شروع ہوئی ہیں جو سترہ فروری تک جاری رہیں گی۔ مشترکہ مشقوں کا مقصد باہمی تعلقات اور صلاحیتوں کو مزید مضبوط کرنا ہے۔ پاک بحریہ کے جہاز ذوالفقار پر پاکستانی سفیر خان ہشام بن صدیق نے پرتکلف عشائیہ دیا۔ عشائیے میں سعودی نیوی کے کمانڈر مشرقی ریجن اور دیگر اعلیٰ حکام کے علاوہ پاکستانی کمیونٹی نے شرکت کی۔ پاکستانی سفیر نے خادم الحرمین شریفین شاہ سلمان کا پاکستان کی جانب سے شکریہ ادا کیا۔

یہ بھی پڑھیے

پاک بحریہ کے زیراہتمام امن مشقیں 2017جاری

پاکستان اور چینی بحریہ کی 6 روزہ مشقیں شمالی بحیرہ عرب میں ختم

Comments are closed.

Scroll To Top