تازہ ترین
پاک افغان ورکنگ گروپ کا اجلاس، ایکشن پلان پر عمل کرنے پر اتفاق

پاک افغان ورکنگ گروپ کا اجلاس، ایکشن پلان پر عمل کرنے پر اتفاق

اسلام آباد: (22 جولائی 2018) ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ افغانستان پاکستان ایکشن پلان کے تحت 5 ورکنگ گروپس تشکیل دیئے گئے ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے پاکستان افغانستان ایکشن پلان ورکنگ گروپ کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان افغانستان ایکشن پلان ورکنگ گروپ کا اجلاس افغانستان کے شہر کابل میں ہوا۔ اجلاس میں سیکریٹری خارجہ نے 28 رکنی پاکستانی وفد کی قیادت کی۔ وفد میں وزارت خارجہ و داخلہ، کامرس، ایف بی آر، ریلوے، مواصلات، سیفران، انٹیلیجنس اور فوجی حکام شامل تھے۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اجلاس میں دونوں وفود نے دہشتگردی کے خاتمے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ جبکہ علاقائی امن و سلامتی اور افغان مہاجرین کی واپسی پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ افغان ڈپٹی وزیر خارجہ حکمت کرزئی نے افغان وفد کی قیادت کی۔ ایکشن پلان دونوں ممالک کواداروں کی سطح پربات چیت کیلئے فورم مہیا کرتا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پانچوں ورکنگ گروپس میں رابطہ کاری بہتربنانے اور ایکشن پلان پرعمل کرنے پراتفاق کا اعلان بھی کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

اقوام متحدہ نے کشمیر رپورٹ پر بھارتی اعتراضات مسترد کر دیئے، ترجمان دفتر خارجہ

نواز شریف کے برطانیہ میں سیاسی پناہ لینے کے حوالے سے معلومات کا علم نہیں، ترجمان دفتر خارجہ

 

Comments are closed.

Scroll To Top