تازہ ترین
پاک افغان سرحد پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کردیئےگئے

پاک افغان سرحد پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کردیئےگئے

شمالی وزیرستان : ( 4 مئی 2018) جی او سی شمالی وزیرستان میجر جنرل اظہر عباسی کہتے ہے پاک افغان سرحد پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کر دیے گئے ہیں۔ جدید کیمروں سے بارڈر کی مانیٹرنگ کی جارہی ہے، ایجنسی سے متصل بارڈر پر ساٹھ سے ستر کلو میٹر خاردار تاروں کی باڑ بھی لگا دی گئی ہے۔

شمالی وزیرستان میں میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے جی او سی میجر جنرل اظہر عباسی کا کہنا تھا شمالی وزیرستان میں پچیس چیک پوسٹیں بھی ختم کردی گئی ہیں۔ایجنسی میں اب صرف پانچ چیک پوسٹیں باقی رہ گئی ہیں۔میجر جنرل اظہر عباسی کا کہنا تھا شمالی وزیر ستان میں اب کوئی نو گو ایریا نہیں ہے، پاک افغان سرحد پر چونسٹھ مستقل قلعے بنا دئے گئے ہیں، ان کا کہنا تھا اگلے سال تک مجموعی طور پر ایک سو اسی کلومیٹر باڑ لگانے کا کام مکمل کر لیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیے

پاک افغان ایکشن پلان کا تیسرا دور جاری

آرمی چیف کا طورخم کے قریب پاک افغان سرحد کا دورہ

Comments are closed.

Scroll To Top