تازہ ترین
پاک افغان بارڈر پر قلعوں کی تعمیر اور باڑ لگانے کا کام جاری ہے، آئی ایس پی آر

پاک افغان بارڈر پر قلعوں کی تعمیر اور باڑ لگانے کا کام جاری ہے، آئی ایس پی آر

راولپنڈی:(15 دسمبر 2018) پاک افغان سرحد پر ایک عرصے سے باڑ لگانے اور قلعوں کی تعمیر کا سلسلہ جاری ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے اپنے ایک ٹویٹ میں پاک افغان سرحد پر کیے گئے سکیورٹی انتظامات کے حوالے سے آگاہ کیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق پاک افغان سرحد پر باڑ لگانے اورقلعے بنانے کا عمل جاری ہے۔ پاک افغان سرحد 2611 کلومیٹر طویل ہے جس پر مجموعی طور پر 843 قلعے تعمیر کیے جائیں گے۔ ان میں سے اب تک 233 قلعوں کی تعمیر مکمل ہوچکی ہے۔

یہ ویڈیو دیکھنے کیلئے پلے کا بٹن دبائیے

میجر جنرل آصف غفور نے ٹویٹ میں بتایا کہ پاک افغان سرحد کا 1200 کلومیٹر کا حصہ پہلی ترجیح کے طور پر رکھا گیا ہے جس میں سے 802 کلومیٹرتک باڑلگائی جاچکی ہے۔آئی ایس پی آر نے مزید بتایا کہ ترجیحی علاقوں میں تیزی کے ساتھ تعمیراتی کام کیا گیا ہے اور دسمبر 2019 تک تمام کام مکمل کرلیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیے

ایف سی کی سبی میں کارروائی، بھاری تعداد میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد، آئی ایس پی آر

کور کمانڈر راولپنڈی کا جہلم ڈویژن کا دورہ، آئی ایس پی آر

Comments are closed.

Scroll To Top