تازہ ترین
پاکستان گدھوں کی تعداد کے حوالے سے دنیا بھر میں تیسرا بڑا ملک

پاکستان گدھوں کی تعداد کے حوالے سے دنیا بھر میں تیسرا بڑا ملک

ویب ڈیسک:(18 دسمبر 2018) پاکستان دنیا بھر میں گدھوں کی تعداد کے حوالے سے تیسرا بڑا ملک بن گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان دنیا میں گدھوں کی تعداد کے حوالے سے تیسرا بڑا ملک ہے جب کہ اس فہرست میں ایتھوپیا پہلے اور چین دوسرے نمبر پر موجود ہے۔محکمہ لائیو اسٹاک پنجاب کے مطابق صوبائی دارالحکومت میں گدھوں کی تعداد روز بروز بڑھنا شروع ہو گئی ہے جس کے بعد صرف لاہور شہر میں گدھوں کی تعداد 41 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔

حکومت نے گدھوں کی بہتر صحت کیلئے ڈونکی اسپتال قائم کر دیا ہے جہاں نہ صرف بیمار گدھوں کا مفت علاج کیا جا رہا ہے بلکہ انہیں مختلف بیماریوں سے بچاؤ کی ادویات بھی دی جا رہی ہیں۔

انسان اور گدھے کا ساتھ تو صدیوں پرانا ہے مگر لاہور میں گدھوں کا کاروبار اچانک چمک اٹھنے سے گدھے پالنے والے بھی خوش ہیں۔گدھوں کے مالکان کا کہنا ہے کہ گدھا پال اسکیم منافع بخش ہے، 35 سے 55 ہزار روپے تک کا گدھا روزانہ 800 سے ایک ہزار روپے تک کمائی کر کے دیتا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ گدھا چار سال کی عمر میں کماؤ بن جاتا ہے اور 12 سال تک مالک کیلئے روزگار کا ذریعہ بنا رہتا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

سرد ممالک کے نایاب آبی پرندے کی آمد نے ساحلی پٹی کو حسین بنا دیا

جانوروں کا عالمی دن

Comments are closed.

Scroll To Top