تازہ ترین
پاکستان کے 3 سابق کپتانوں کے اعزاز میں تقریب آج ہوگی

پاکستان کے 3 سابق کپتانوں کے اعزاز میں تقریب آج ہوگی

لاہور (14 ستمبر 2017) پاکستان کے 3 سابق کپتانوں اور انٹرنیشنل کرکٹ میں کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کے لیے پی سی بی کی جانب سے تقریب آج لاہور میں منعقد ہوگی۔ شاہد آفریدی اور مصباح الحق کی شرکت متوقع ہے جبکہ یونس خان نے تصدیق نہیں کی۔

سابق کپتانوں کے اعزاز میں تقریب کے لئے پاکستان کرکٹ بورڈ نے شاہد آفریدی، مصباح الحق اور یونس خان کو مدعو کرلیا۔ تینوں کھلاڑیوں کے لئے الوداعی تقریب آزادی کپ کے دوران وقفے کے روز رکھی گئی ہے۔ تقریب میں ورلڈ الیون کے کھلاڑی بھی شرکت کریں گے۔

مصباح الحق اور شاہد آفریدی کی شرکت متوقع ہے جبکہ یونس خان کی شرکت کے امکانات انتہائی کم ہیں۔ شاہد آفریدی نے 20 سال تک بطور آل راؤنڈر پاکستان کرکٹ کی خدمت کی اور 2009 میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جتوانے میں اہم کردار ادا کیا۔ مصباح الحق نے مشکل وقت میں کپتانی سنبھالی اور پاکستان کے لئے سب سے زیادہ فتوحات حاصل کرنے والے کپتان بن گئے۔

مصباح الحق نےٹیسٹ کرکٹ میں پاکستان کو نمبر ون پوزیشن دلانے میں اہم کردار ادا کیا۔ یونس خان ٹیسٹ کرکٹ میں 10 ہزار رنز بنانے والے پہلے پاکستانی بیٹسمین بنے۔ یونس خان نے بطور کپتان پاکستان کو ٹی ٹوئنٹی کا عالمی چیمپئن بھی بنوایا۔ الوداعی تقریب میں تینوں کپتانوں کو خصوصی شیلڈز دی جائیں گی۔

پی سی بی اس تقریب میں انٹرنیشنل کرکٹ میں عمدہ کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کو ایوارڈ بھی دے گا۔

یہ بھی پڑھیئے

پی سی بی 3 سابق کپتانوں کے اعزاز میں تقریب ستمبر میں کرے گا

وزیراعظم کی جانب سے 3 سابق کپتانوں کیلئے بھی ایک، ایک کروڑ روپے انعام کا اعلان

Comments are closed.

Scroll To Top