تازہ ترین
پاکستان کے یوم آزادی پر گوگل کا انوکھا انداز

پاکستان کے یوم آزادی پر گوگل کا انوکھا انداز

ویب ڈیسک:(14 اگست 2018) پاکستان کے اکہتر ویں یوم آزادی کے موقع پر گوگل نے بھی اپنا ڈوڈل تبدیل کرکے پاکستانی پرچم کے رنگوں میں رنگ دیا ہے۔

پاکستان کے اکہتر ویں یوم آزادی کے موقع پر پورے ملک میں جشن، ہر چہرے پر خوشی اور فضا میں ملی نغموں کی گونج ہے۔ وہیں دنیا کے سب سے بڑے سرچ انجن گوگل نے بھی اپنا ڈوڈل تبدیل کر کے پاکستانی پرچم کے رنگوں میں رنگ دیا ہے۔گوگل کے ڈوڈل پر سبز ہلالی پرچم پوری آب و تاب کے ساتھ لہراتا ہوا نظر آرہا ہے، اس سے قبل بھی گوگل مختلف مواقع پر پاکستان کے حوالے سے خصوصی ڈوڈل جاری کرچکا ہے۔

واضح رہے کہ گوگل دو ہزار گیارہ سے پاکستان کے یوم آزادی کے موقع پر پاکستانی عوام کے لیے بھی مختلف ڈوڈل بنا رہا ہے، سرچ انجن نے پہلی مرتبہ دو ہزار گیارہ میں چاند ستاروں اور مینار پاکستان سے مزین سبز رنگ کے ڈوڈل سے مبارکباد کا سلسلہ شروع کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیے

گوگل کا عبدالستار ایدھی کی سالگرہ پر ڈوڈل کے ذریعہ خراج عقیدت

خواتین کے عالمی دن پر گوگل کا منفرد ڈوڈل

 

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top