تازہ ترین
پاکستان کے چین اور ایران سے تعلقات ختم ہونے کی توقع نہ کی جائے، بلاول

پاکستان کے چین اور ایران سے تعلقات ختم ہونے کی توقع نہ کی جائے، بلاول

واشنگٹن: (13 فروری 2018) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ تمام ملکوں خاص طور پر پڑوسیوں کے ساتھ اچھے تعلقات چاہتے ہیں۔ امریکا افغان جنگ میں پھنس گیا ہے۔ پاکستان سے چین اور ایران کے ساتھ تعلقات ختم کرنے کی توقع نہ کی جائے۔

واشنگٹن ڈی سی میں روسی ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویو میں بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ افغانستان میں جنگ طویل ہوگئی ہے۔ امریکا بھول گیاکہ وہ کابل کیوں آیا تھا اور اسے کیا کرنا تھا۔ بلاول بھٹو نے کہاکہ پچھہتر فیصد افغانستان میں دہشتگرد سرگرمیاں ہیں جبکہ پینتالیس فیصد علاقے پر عسکریت پسندوں کا قبضہ ہے۔ انہوں نے کہاکہ افغانستان میں امن چاہتے لیکن امن عمل کی قیادت افغان قوم کو ہی کرناہوگی۔

پیپلز پارٹی کے چیئرمین نے کہاکہ امریکا اور نیٹو افغانستان میں ناکام ہوگئے ہیں۔ دونوں کو ناکامی کا اعتراف کرتے ہوئے اپنی حکمت عملی پر نظرثانی کرنا چاہیے۔ مشرق وسطیٰ سے متعلق سوال پر بلاول کا کہنا تھاکہ عرب ممالک میں اصلاحی تحریک سے مغرب کو خوشی ہوئی ہے۔ شام کے مستقبل سے متعلق فیصلہ شام کے عوام کو ہی کرناہے۔

ایک سوال پر بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ روس اور پاکستان ایک دوسرے کے قریب ہورہے ہیں۔ پیپلزپارٹی عزت، احترام اور برابری کے بنیاد پر تعلقات چاہتے ہیں۔ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھاکہ چین اور ایران پاکستان کے دوست ہیں۔ پاکستان سے یہ توقع نہ کی جائے کہ چین اور ایران کے ساتھ تعلقات ختم کردیئے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیے

نیٹو اورافغان افواج مل کر بھی افغانستان میں امن قائم نہ کرسکے، بلاول زرداری

بلاول بھٹو کا مقبوضہ کشمیر میں اسلحہ اور پیلٹ گنز کے استعمال کی تحقیقات کا مطالبہ

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top