تازہ ترین
پاکستان کے سدا بہار ملی نغمے

پاکستان کے سدا بہار ملی نغمے

ویب ڈیسک:(13 اگست 2018) پاکستان کے سدا بہار ملی نغمے جو آج بھی سننے والوں کا لہو گرما دیتے ہیں۔ ماضی میں بے شمار نام ایسے گزرے رہے جنہوں نے اپنی سریلی آواز میں ملی نغمے گا کر نا صرف حب الوطنی کا ثبوت دیا بلکہ یہ ملی نغنے آج بھی سننے والوں میں ایک نیا جوش و ولولہ بھر دیتے ہیں۔

ملکہ ترنم میڈم نور جہاں کی وطن سے محبت ڈھکی چھپی نہیں، وطن کی محبت میں ڈوب کر گایا ہوا ان کا یہ نغمہ زبردست شاعری اور لاجواب دھنوں کا مظہر ہے۔ میڈم نور جہاں کی آواز میں  یادگار ملی نغمہ روشن میری آنکھوں میں وفا کے جودیے ہیں آج بھی مقبول ہے۔

ویڈیو دیکھنے کےلیے پلے کابٹن دبائیے

اسی طرح شہنشاہ غزل مہدی حسن کے آواز میں گایا ہوا یہ گیت یہ وطن تمہارا ہے تم ہو پاسبان اس کے آج بھی سننے والوں میں اتنا ہی مقبول ہے۔

ویڈیو دیکھنے کےلیے پلے کابٹن دبائیے

محمدعلی شیکی کی آواز میں گایا ہوا ملی نغمی میں بھی پاکستان ہوں تو بھی پاکستان ہے آج بھی بہت مقبول ہے۔

ویڈیو دیکھنے کےلیے پلے کابٹن دبائیے

ماضی کے مہشور بمیوزک بینڈ وائٹل سائن کے دل دل پاکستان سالوں گزرنے کے بعد ہر بچے کی زبان پر عام ہے۔

ویڈیو دیکھنے کےلیے پلے کابٹن دبائیے

اسی طرح جنون گروپ کا ہے جذبہ جنون تو ہمت نہ ہار سننے والوں میں نیا جوش بھر دیتا ہے۔

ویڈیو دیکھنے کےلیے پلے کابٹن دبائیے

نصرت فتح علی خان کی عظمت کو کون فراموش کرسکتا ہے، اس عظیم موسیقار، قوال، گلوکار نے اپنی زندگی میں ایک ہی ملی نغمہ گایا ‘میری پہچان پاکستان’ جو ہر بار سننے میں نیا لگتا ہے اور دل میں وطن کے لیے کچھ کرنے کا جوش جگاتا ہے۔

ویڈیو دیکھنے کےلیے پلے کابٹن دبائیے

استاد امانت علی کی آواز میں گایا ہوا ملی نغمہ اے وطن پیارے وطن بھی ماضی میں بے حد مقبول رہا ہے۔

ویڈیو دیکھنے کےلیے پلے کابٹن دبائیے

پاکستان کے سدا بہار ملی نغموں کو اب نئے دور میں نئے انداز سے پیش کرنے کا رواج عام ہو تا جا رہاہے  لیکن اس کے باوجود ان ملی نغموں کی اہمیت آج بھی اہنی جگہ برقرار ہے۔

یہ بھی پڑھیے

قومی ترانے کی دھن پہلی بار طبلے پر

نوجوان کا بانیان پاکستان کو انوکھے انداز میں خراج عقیدت

 

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top