تازہ ترین
پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر میں مزید 9 کروڑ 43 لاکھ ڈالرز کی کمی

پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر میں مزید 9 کروڑ 43 لاکھ ڈالرز کی کمی

کراچی:(19 اپریل 2018) پاکستان کے زر مبادلہ کے ذخائر میں کمی کا سلسلہ جاری ہے اور اس میں مزید 9 کروڑ 43 لاکھ ڈالر کمی واقع ہوگئی ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق مجموعی طور پر زرمبادلہ کے ذخائر میں 9 کروڑ 43 لاکھ ڈالر کمی واقع ہوئی ہے جس کے بعد زرمبادلہ کے ذخائر 17 ارب 54 کروڑ ڈالر رہ گئے ہیں۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق مرکزی بینک کے پاس موجود ذخائر میں 5 کروڑ 87 لاکھ ڈالر کمی ہوئی ہے جس کے بعد اسٹیٹ بینک کے ذخائر 11 ارب 37 کروڑ ڈالر رہ گئے ہیں۔

اس کے علاوہ شیڈول بینکوں کے ذخائر میں بھی 3 کروڑ 56 لاکھ ڈالر کمی واقع ہوئی ہے جس کے بعد ان کے پاس صرف 6 ارب 16 کروڑ ڈالر رہ گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

دس ہزار کا نوٹ متعارف کروانے کا کوئی ارادہ نہیں، اسٹیٹ بینک

ڈالر کی مصنوعی اتار چڑھاؤپر ایکشن لیا جائے گا، اسٹیٹ بینک

Comments are closed.

Scroll To Top