تازہ ترین
پاکستان کے حج کوٹے میں پانچ ہزار افراد کا اضافہ

پاکستان کے حج کوٹے میں پانچ ہزار افراد کا اضافہ

اسلام آباد:(09 دسمبر 2018) پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان حج معاہدہ 2019 طے پا گیا ہے جس کے تحت حج کوٹے میں پانچ ہزار افراد کا اضافہ کیا گیا ہے۔

سعودی عرب میں منعقد ایک تقریب کے دوران حج معاہدے 2019 پر پاکستان اور سعودی عرب کے وزرا نے دستخط کیے ہیں۔ طے پانے والے معاہدے کے تحت پاکستان کے حج کوٹہ میں پانچ ہزار افراد کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد مملکت خداد سے آئندہ سال ایک لاکھ 84 ہزار 210 فرزندان توحید مناسک حج کی ادائیگی کے لیے جاسکیں گے۔

یہ ویڈیو دیکھنے کیلئے پلے کا بٹن دبائیے

وفاقی وزارت مذہبی امور کے ترجمان کے مطابق روڈ ٹو مکہ پروجیکٹ میں پاکستانی حجاج کو مرحلہ وار شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاہم ابتدائی طور پر صوبہ سندھ کے 35 ہزار حجاج مستفید ہوں گے۔ منصوبے کے تحت حاجیوں کی تصدیق و امیگریشن کا عمل کراچی ایئرپورٹ پر ہوگا۔معاہدے کی رو سے پاکستانی حجاج کو ’ای ویزہ‘ دیا جائے گا۔ پاکستانی وفد کی قیادت وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری خود کریں گے۔ دوسری جانب سعودی حکام کے مطابق دو ہزار ریال فیس خاتمے کا فیصلہ خادم الحرمین الشریفین سے مشاورت کے بعد ہوگا جب کہ زیادہ تر پاکستانی حجاج کو اولڈ منیٰ میں ٹھہرانے کی کوشش کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیے

حج 2019:پاکستان،سعودی عرب کے درمیان مذاکرات آج ہوں گے

ظفر حجازی کو ایک کروڑ روپے سے زائد کی ادائیگی کا انکشاف

Comments are closed.

Scroll To Top