تازہ ترین
پاکستان کی 14 کشمیریوں کی شہادت پر شدید مذمت

پاکستان کی 14 کشمیریوں کی شہادت پر شدید مذمت

اسلام آباد:(15 دسمبر 2018) حکومت پاکستان کی جانب سے مقبوضہ کشمیرمیں 14 معصوم کشمیریوں کی شہادت کی شدید مذمت کی گئی۔

قابض بھارتی فورسز نے مقبوضہ کشمیر میں ظلم و بربریت جاری رکھتے ہوئے ضلع پلواما میں دس نوجوانوں سمیت 14 معصوموں کو شہید کردیا۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پلواما میں مظاہرین پرفائرنگ سے 14 افراد شہید ہوئے، بھارتی فوج نے فائرنگ کر کے 200 کشمیریوں کو زخمی کردیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بھارت روزانہ مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کا مذاق اڑا رہا ہے۔ غیرانسانی سلوک روکنے کے لئے اقوام متحدہ کا کمیشن برائے انسانی حقوق قائم کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیے

بھارت کو سی پیک پر بیان بازی کرنے کا کوئی حق نہیں ہے، صدر آزاد وجموں کشمیر

کشمیری اپنے خون سے تاریخ لکھ رہے ہیں، ترجمان دفتر خارجہ

Comments are closed.

Scroll To Top