تازہ ترین
پاکستان کی ویسٹ انڈیزسے ٹی ٹوئنٹی سیریزکی تیاریاں شروع

پاکستان کی ویسٹ انڈیزسے ٹی ٹوئنٹی سیریزکی تیاریاں شروع

لاہور: (19 مارچ 2018) پی سی بی نے ویسٹ انڈیز کے خلاف تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی تیاریوں کا آغاز کر دیا ہے۔ سلیکٹرز پی ایس ایل میں عمدہ پرفارمنس دینے والے آل راؤنڈر حسین طلعت اور بیٹسمین آصف علی کوموقع دے سکتے ہیں۔

کراچی میں پچیس مارچ کوپی ایس ایل فائنل کےبعد ویسٹ انڈین کرکٹ ٹیم تین ٹی ٹوئنٹی میچزکھیلنے کراچی آرہی ہے۔ پی سی بی نے ویسٹ انڈیز سے ٹی ٹوئنٹی سیریز کی تیاریاں شروع کردیں ہے۔ سیریز کے لئے منتخب کھلاڑیوں کا مختصر تربیتی کیمپ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں لگایا جائے گا۔

آل راؤنڈر حسین طلعت اور بیٹسمین آصف علی سلیکٹرزکی نظرمیں ہیں۔عثمان شنواری کی واپسی کے ساتھ لیگ اسپنریاسرشاہ کوبھی موقع دیاجائے گا۔شعیب ملک،محمدحفیظ،بابراعظم بھی ٹیم میں شامل ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیے

ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز میں ٹکٹوں کی قیمت میں کمی

 

کراچی کےلیے خوشخبری:ویسٹ انڈیز سے ٹی ٹوئنٹی سیریزکراچی میں ہوگی

 

Comments are closed.

Scroll To Top