تازہ ترین
پاکستان کی معاشی صورتحال اگلے 2 سال تک کمزور رہے گی، ورلڈ بینک کی رپورٹ

پاکستان کی معاشی صورتحال اگلے 2 سال تک کمزور رہے گی، ورلڈ بینک کی رپورٹ

اسلام آباد:(11 اکتوبر 2018) ورلڈ بینک کا کہنا ہے کہ پاکستان کی معاشی صورتحال اگلے 2 سال تک کمزور رہے گی۔ ملک گرتی معیشت میں پھنسا ہے اور اس کے اخراجات بہت زیادہ ہیں۔

ورلڈ بینک نے اپنی رپورٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی معاشی صورتحال اگلے 2 سال تک کمزور رہے گی۔ ورلڈ بینک کے مطابق اس کی وجوہات کمزور معاشی ترقی اور غربت میں اضافہ ہے۔رپورٹ میں کہا گیا کہ لوگوں کو غربت سے نکالنے اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے میں دشواری ہوگی، بڑھتا خسارہ پائیدار بنیادوں پر طویل مدتی ترقی کیلئے کم کرنا ہوگا۔ورلڈ بینک کے مطابق شرح نمو میں اضافے کیلئے سرمایہ کاری، صنعتی پیداوار کو فروغ دینا ہوگا، پاکستان جنوبی ایشیا کا واحد ملک ہے جس کے پاس محدود مواقع ہیں۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ ملک گرتی معیشت میں پھنسا ہے اور اس کے اخراجات بہت زیادہ ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

سونے کی قیمت میں 300 روپے فی تولہ کمی ہوگئی

 

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top