تازہ ترین
پاکستان کی ایٹمی صلاحیت خاص طور پر بھارت سے نمٹنے کیلئے ہے، آئی ایس پی آر

پاکستان کی ایٹمی صلاحیت خاص طور پر بھارت سے نمٹنے کیلئے ہے، آئی ایس پی آر

راولپنڈی (13 جنوری 2018) بھارتی آرمی چیف کی جانب سے پاکستان کی جوہری طاقت کے مخالف بیان پر پاک فوج نے انتہائی دبنگ اور واضح پیغام پہنچادیا ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ بھارتی آرمی چیف کا بیان غیر ذمہ دارانہ اور افسوسناک ہے۔ بھارت ہمارا عزم آزمانہ چاہتا ہے تو آزما لے۔ پاکستان کی ایٹمی صلاحیت خاص طور پر بھارت سے نمٹنے کے لئے ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ بھارت کو جو چیز روک رہی ہے وہ ہماری قابل بھروسہ کم سے کم دفاعی صلاحیت ہے۔ ایٹمی صلاحیت خاص طور پر بھارت سے نمٹنے کے لئے ہے۔ میجر جنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ دونوں جوہری ریاستوں کے درمیان جنگ کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔ ہم پاکستان کے خلاف کسی بھی بھارتی مس ایڈونچر کا جواب دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ آرمی چیف ایک ذمہ دارانہ تقرری ہوتی ہے۔ آرمی چیف فور اسٹار عہدے کا افسر ہوتا ہے۔ اس قسم کے غیر ذمہ دار بیانات اہم عہدے والوں کو زیب نہیں دیتے۔ پاکستان کی جوہری صلاحیت مشرق کی طرف سے آنے والے خطرات کے لئے ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت کسی خوش فہمی میں نہ رہے، ایٹمی صلاحیت خاص طور پر بھارت سے نمٹنے کے لئے ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارت روایتی جنگ کے ذر یعہ ہم پر بھاری ہوسکتا تو اب تک ہوجاتا۔ جوہری ہتھیار کو چوائس نہیں، کم سے کم دفاعی صلاحیت کا ہتھیار سمجھتے ہیں۔ بھارت کو جو چیز روک رہی ہے وہ ہماری قابل بھروسہ کم سے کم دفاعی صلاحیت ہے۔ ایٹمی صلاحیت خاص طور پر بھارت سے نمٹنے کے لئے ہے۔

یہ بھی پڑھیئے

ترکمانستان کے وزیر خارجہ پیر کو پاکستان پہنچیں گے

انصاف میں تاخیر معاشرے کا بڑا مسئلہ ہے، چیف جسٹس پاکستان

Comments are closed.

Scroll To Top